اگست 29, 2026

حب میں بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش، کے الیکٹرک حکام کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

0
k-electrict-hub

چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب جناب گل حسن محمد حسنی صاحب، وائس چیئرمین عظیم سیاں، میر اکبر زہری، سرفراز سومرو، کونسکر بشیر مگسی، کونسلر ارباب بلوچ سمیت دیگر کونسلران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کے الیکٹرک حب کے جنرل منیجر جناب رضا میمن اور ڈپٹی کمشنر حب جمہ دار مندوخیل صاحب سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب گل حسن محمد حسنی صاحب اور دیگر رہنماؤں نے حب شہر میں جاری بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں، گھریلو امور اور دیگر معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
رہنماؤں نے کے الیکٹرک حکام سے مطالبہ کیا کہ حب میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے اور بجلی کی فراہمی کو معمول پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر کے الیکٹرک حب کے جنرل منیجر جناب رضا میمن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حب میں بجلی کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے اور آئندہ 2 سے 3 دن کے اندر لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر صاحب نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو لوڈشیڈنگ کے مسلے کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے
چیئرمین گل حسن محمد حسنی صاحب اور دیگر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ کے الیکٹرک حکام اپنی یقین دہانی پر عملدرآمد کرتے ہوئے حب کے عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے