جولائی 7, 2026

کرپشن پر سابق حکومتی عہدیدار کو سزائے موت

0
Chinese court verdict against former economic development official in bribery case

چین کی عدالت کی جانب سے بدعنوانی کے بڑے مقدمے میں سابق سرکاری عہدیدار کو سزائے موت سنائے جانے کا منظر

بیجنگ (7 جولائی 2026):
چین کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے ایک بڑے مقدمے میں سابق اقتصادی ترقیاتی عہدیدار یانگ یولین کو 350 ملین ڈالرز سے زائد رشوت وصول کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ یانگ یولین نے تقریباً 30 برس کے دوران مختلف سرکاری منصوبوں، کاروباری سہولتوں، زمین کی الاٹمنٹ اور سرمایہ کاری کی منظوری کے بدلے بھاری رقوم اور قیمتی اثاثے حاصل کیے۔

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزم 1993 سے 2023 کے درمیان رشوت ستانی، سرکاری فنڈز میں خردبرد، عوامی رقوم کے غلط استعمال، اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہا۔

عدالت کے مطابق یانگ یولین نے اپنے آخری بیان میں تمام الزامات تسلیم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا، جس کے بعد شواہد اور اعترافِ جرم کی بنیاد پر انہیں سخت ترین سزا سنائی گئی۔
چینی عدالتی نظام میں بدعنوانی کے خلاف یہ فیصلہ ایک مضبوط مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے