پاکستان اسٹاک ایکسچینج: دن کے آغاز میں زبردست تیزی، اختتام پر شدید مندی
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر Pakistan Stock Exchange میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جہاں 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔
تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور دورانِ ٹریڈنگ اچانک فروخت کا دباؤ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 2082 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
