نومبر 1, 2026

نواب جام کما ل خان اور میں ایک پیج پر ہیں ضلع حب کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے شانا بشانہ کام کر یں گے، میر علی حسن زہری

0
zzzaa

حب() پا کستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے سینئر نا ئب صدر و تر جمان صدر آصف علی زرداری بر ائے بلو چستان میر علی حسن زہری نے کہا کہ شہید رانی بے نظیر بھٹو کے فلسفے اور نظر یہ کے مطابق عوام کی خدمت کا سلسلہ جا ری رکھے ہو ئے ہیں ، نواب جام کما ل خان اور میں ایک پیج پر ہیں ضلع حب کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے شانا بشانہ کام کر یں گے بلو چستان میں موا صلا تی نظام کی مضبو طی میں ایف ڈبلیو او کا بڑا کر دار ہے ، گڈانی شپ بر یکنگ کو انڈسٹریز کا درجہ مل چکا ہے جس سے بے روزگا ری کا خاتمہ ہو گا ، گڈانی سے الانہ گدور گو ٹھ تک 32کلو میٹر کی طویل سڑک بننے جا رہی ہے ، حاجی ابر اہیم شیخ گو ٹھ سمیت دیگر ملحقہ گو ٹھوں کے بنیاد ی مسائل جلد حل کیئے جا ئیں گے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے اتوار کے روز حاجی ابر اہیم شیخ گو ٹھ میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و کونسلر میونسپل کا رپو ریشن حب اسداللہ شیخ کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا میر علی حسن زہری نے کہا کہ حب ، گڈانی ، وندر ، ساکران اور دریجی میں اس وقت جو بھی تر قیا تی کام ہو رہے ہیں وہ عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کا حق ہے البتہ ضلع حب کے عوام کا مجھ پر احسان ہے کہ انہوں نے مجھے اپنے قیمتی ووٹوں سے کا میاب کر وایا ، میں کو ئی میر یا محسن حب نہیں بلکہ آپ سب کا بھا ئی ہوں انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ سے ضلع حب کے لیئے تر قیا تی کامو ں کا بڑا سلسلہ شروع ہو نے جا رہا ہے جن کے ٹینڈز بھی جلد ہونےوالے ہیں ،حب شہر آبا د ی کے لحاظ سے کو ئٹہ کے بعد بلو چستان کا دوسرا بڑا شہر بن چکا ہے انشائ اللہ یہاں پر بھی صوبا ئی نشستوں میں اضا فہ ہو گا، صرف حب شہر میں ہی نہیں بلکہ وندر ، گڈانی ، ساکران اور دریجی میں بھی تر قیا تی اسکیموں پر کام ہو رہا ہے جن میں سے متعد د اسکیما ت مکمل ہو چکی ہیں اور عوام ان سے مستفید ہو رہے ہےں جبکہ کچھ پر ابھی بھی کام چل رہا ہے جو کہ جلد مکمل ہو جا ئے گا انہوں نے کہا کہ اسلم بھو تانی کہتے ہیں میں ایک سو ارب روپے کے فنڈز لا یا میں ان سے پوچھتا ہو کہ وہ کہاں خرچ کیئے ہیں انہو ں نے کہا کہ دریجی کا 120کلو میٹر روڈ بھی ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہے جبکہ دریجی اور اس ملحقہ علا قوں کے بہت سے روڈ ٹو ٹ چکے تھے جن کی میں نے مر مت کروائی ہے ،کر اچی اور الانہ گدور گو ٹھ کو ملا نے کے لیئے ایک پل تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے وہاں کے لو گوں کو آمد ورفت میں آسانی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ 270اسکو لوں میںسے 170اسکو لو ں کی مر مت ہو چکی ہے 80اسکولوں میں سولرائز سسٹمز لگا یا جا چکا ہے جبکہ ضلع حب میں مذید 60نئے اسکو ل بنائے جا ئیں گے اور 40ہزار سلا ئی مشینیں مستحق خواتین میں تقسیم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ساکران میں 22کلو میٹر تک سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں گڈانی میں 3ہزارگھر وں پر مشتمل لیبر کا لو نی تعمیر کی جا رہی ہے اور 50بیڈ ہسپتال بھی جلد تعمیر کی جا ئے گی اسی طر ح جام غلام قادر ہسپتال کی مرمت کے لیئے 50کروڑ روپے مختص کیئے جاچکے ہیں جس کے بعد سول ہسپتال کو انڈس ہسپتال کے حوالے کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ما سٹر پلا ن کے ڈیڑھ ارب روپے صوبا ئی حکو مت نے تین سال میں جا ری کیئے ہیں جبکہ ما سٹر پلا ن کو تین سال میں مکمل کیا جا نا تھا انشائ اللہ صدر آصف علی زرداری کی قیا دت اور اللہ کی مدد سے ایسے اسی حکو مت میں مکمل کیا جا ئے گا میر علی حسن زہری نے کہا کہ حاجی ابر اہیم شیخ گو ٹھ اور ملحقہ گو ٹھو ں کے لیئے پا نی کی فراہمی کے لیئے بور لگا ئے جا ئیں گے ، نئی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور لو گوں کو سولر سسٹم بھی دیا جا ئے گا جبکہ سرکا ری نو کر یوں کے ساتھ ساتھ حب کی پرائیویٹ کمپنیوں میں تعلیم یا فتہ اور ہنر مند نو جوانو ں کے لیئے روزگا ر کے لیئے مواقع فراہم کیئے جا ئیں گے تقریب سے پیپلز پارٹی حب کے ضلعی صدر شریف پالاری ، کونسلر اسد اللہ شیخ ، رزاق لا سی ، ایم کر یم مری ، بہرام قلندرانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر وائس چیئرمین حب حاجی عظیم سیاں ، کونسلر سیف اللہ شیخ ،کونسلر عثمان کوہ ، کونسلر نواز دودا ، کونسلر مولچند لاسی ، کونسلر اکبر ملازئی ، کونسلر محمد جان مری ، رئیس سرور کلمتی ،رفیق سیا پاد ،حاجی رحیم پر کا نی ، جمیل با ریجہ ،کونسلر اقبال مگسی ، محمد یوسف شیخ ، اسداللہ شیخ ، جمن شیخ ، محمد جمن شیخ ، غلام نبی شیخ ، عمران شیخ ، سیف اللہ شیخ ، محمد بخش شیخ ، محمد عمر شیخ ، انور شیخ ، سجاد شیخ ، حبیب اللہ شیخ ،سرور شیخ ، ریا ض شیخ ،امان اللہ شیخ ،وقار یونس شیخ ، ریاض شیخ ، محمد حنیف شیخ ، رحمت اللہ شیخ ، سراج شیخ ، گل محمد شیخ ، عبد الغنی شیخ ، آصف شیخ ، عبد اللہ شیخ ، شیراحمد شیخ ، ذوالفقار شیخ ، میر محمد زوڑ ، محمد امین ، مہر اللہ خاصخیلی سمیت پیپلز پارٹی حب کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے