کوسکی میں زمین کے تنازع پر حملہ، زخمی بھائی خان چانڈیو کراچی میں دم توڑ گیا، ورثاء کا پولیس پر غفلت کا الزام
ماتلی : کوسکی شہر کی جت کالونی کے قریب ایک ہفتہ قبل ادریس باجواہ کی زرعی زمین پر ہاری کا کام کرنے والے چانڈیو برادری کے افراد پر مبینہ طور پرفراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں میں شامل بھائی خان چانڈیو کراچی کے نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ واقعے سے قبل اور بعد میں کوسکی تھانے کے ایس ایچ او غلام قادر سرکی کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود پولیس مبینہ طور پر جھگڑا روکنے میں ناکام رہی جس کے باعث ان کا ایک فرد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ورثاء کے مطابق واقعے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ورثاء نے الزام لگایا کہ کوسکی تھانے کے ایس ایچ او غلام قادر سرکی مبینہ طور پر بااثر وڈیروں کے زیر اثر ہیں جس کے باعث بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے واقعے کا نوٹس لے کر حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے
