نیوٹیک (NAVTTC) جیسے اداروں کی افادیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ اسکے تمام پروفیشنل اور ٹیکنیکل پروگرام مارکیٹ کے تقاضوں اور انسانی ضروریات کے مطابق ہیں.گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل
نیوٹیک جیسے اداروں کی افادیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ اسکے تمام پروفیشنل اور ٹیکنیکل پروگرام مارکیٹ کے تقاضوں اور انسانی ضروریات کے مطابق ہیں۔ جب کتابی علم اور تصوراتی خیالات کو زمینی حقائق اور انسانی ضروریات سے جوڑا جائے تو وہ حقیقی اور بامعنی نتائج پیدا کرتے ہیں۔ نیوٹیک ترقی اور روزگار کے حوالے سے خودکفالت کی بنیاد ہے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہمیں نیوٹیک کے پروفیشنل و ٹیکنیکل تربیتی پروگرام بھی مقامی معاشی ضروریات کے مطابق ترتیب دینے ہونگے۔ ہماری یونیورسٹیوں میں پہلے سے جدید مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں اور اب ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی نیوٹیک کی مدد سے ٹیکنیکل ایجوکیشن روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تقریباً 50 فیصد اہم کردار ادا کریگی
کوئٹہ3 نومبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ نیوٹیک (NAVTTC) جیسے اداروں کی افادیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ اسکے تمام پروفیشنل اور ٹیکنیکل پروگرام مارکیٹ کے تقاضوں اور انسانی ضروریات کے مطابق ہیں۔ جب کتابی علم اور تصوراتی خیالات کو زمینی حقائق اور انسانی ضروریات سے جوڑا جائے تو وہ حقیقی اور بامعنی نتائج پیدا کرتے ہیں۔ نیوٹیک ترقی اور روزگار کے حوالے سے خودکفالت کی بنیاد ہے اور یہی ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قمر الاسلام راجہ کی قیادت میں وفد سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں نیوٹیک پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ نادیہ کریم شاہ،پرنسپل سیکرٹری عبدالناصر دوتانی اور نیوٹیک بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین بخش مگسی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے تناظر میں یہ سمجھنا لازمی ہے کہ صوبے کے تمام ڈویژنز کی معاشی ضروریات یکساں نہیں ہیں۔ ہر ڈویژن کی اپنی معاشی اور معاشرتی خصوصیات ہیں لہٰذا ہمیں نیوٹیک کے پروفیشنل اور ٹیکنیکل تربیتی پروگرام بھی مقامی معاشی ضروریات کے مطابق ترتیب دینے ہونگے۔ نیوٹیک کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کو مارکیٹ کی ضروریات، صنعتوں کے تقاضوں اور روزمرہ زندگی کی عملی ضرورتوں کے مطابق تشکیل دے۔ ہمیں ایسے تربیتی پروگراموں کی ضرورت ہے جو محض نصابی تقاضے پورے نہ کریں بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنائیں، انہیں خود روزگاری کی طرف راغب کریں اور معاشی خودمختاری کا راستہ دکھائیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن روزگار کے فروغ کا ایک موثر اور متعلقہ وسیلہ ہے۔ جب ایک نوجوان مشین آپریٹر، الیکٹریشن، سولر ٹیکنیشن، آٹو مکینک، آئی ٹی پروفیشنل یا کسی دوسرے ہنر میں مہارت حاصل کرتا ہے تو وہ صرف اپنے لیے روزگار کا راستہ نہیں بناتا بلکہ معیشت میں اپنی عملی شرکت بھی یقینی بناتا ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں پہلے سے جدید مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں اور اب ہر ضلع کی سطح پر بھی نیوٹیک کی مدد سے ٹیکنیکل ایجوکیشن روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تقریباً 50 فیصد اہم کردار ادا کریگی۔ یہ محض ایک عددی ٹارگٹ نہیں بلکہ ایک ایسی وسیع اسٹریٹجی ہے جو ہائیر ایجوکیشن اور روزگار کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔ ہمیں ایسے تربیتی مراکز قائم کرنے اور موجودہ اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جہاں نوجوان جدید آلات، تجربہ گاہوں اور صنعتوں کے ساتھ عملی تربیت حاصل کر سکیں
