میر علی حسن زہری کا ایک اور احسن اقدام، شہریوں کی بڑی مشکل آسان
میونسپل کارپوریشن حب کی جانب سے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ میر علی حسن زہری کی خصوصی توجہ اور کاوشوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کھلی کچرا کنڈیوں کی جگہ جدید گاربیج کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں، جس سے کچرے کو ایک منظم انداز میں جمع کرنے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ اقدام شہریوں کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ گلی محلوں اور اہم شاہراہوں پر کچرے کے پھیلاؤ میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ صفائی کے عملے کے لیے بھی کچرا اٹھانے کا نظام مزید آسان اور منظم ہوگا۔
میر علی حسن زہری نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ عوامی خدمت صرف دعووں تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہی حقیقی خدمت ہے۔ حب شہر کی صفائی، خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
میونسپل کارپوریشن حب کی کارکردگی میں بہتری اور شہر کو صاف، خوبصورت اور بہتر بنانے کے لیے میر علی حسن زہری کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری ہے۔
