جولائی 15, 2026

بینظیر نشوونما پروگرام میں تین سال کی توسیع، 33 لاکھ خواتین و بچوں کو غذائی تحفظ ملے گا

0
Chairperson BISP Senator Rubina Khalid during the signing ceremony announcing a three-year extension of the Benazir Nashonuma Programme in collaboration with WFP, UNICEF, and WHO.

The Benazir Income Support Programme, in partnership with the World Food Programme (WFP), UNICEF, and the World Health Organization (WHO), has extended the Benazir Nashonuma Programme for three years. The initiative aims to provide nutrition, healthcare, and medical guidance to an additional 3.3 million pregnant women, lactating mothers, and children under the age of two across Pakistan.

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک (WFP)، یونیسیف (UNICEF) اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کے اشتراک سے جاری بینظیر نشوونما پروگرام کی مدت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ملک بھر میں مزید 33 لاکھ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور دو سال سے کم عمر بچوں کو غذائیت، صحت اور رہنمائی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں ہونے والی معاہدہ سازی کی تقریب کے دوران پروگرام کی توسیع پر اتفاق کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کے بعد پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد تقریباً 80 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پروگرام کے تحت ملک بھر میں قائم 578 سہولت مراکز اور 224 نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹرز کے ذریعے حاملہ خواتین، ماؤں اور بچوں کو متوازن غذائیت، طبی معائنہ، صحت سے متعلق آگاہی اور ضروری طبی خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ غذائی قلت اور صحت کے مسائل پر مؤثر انداز میں قابو پایا جا سکے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر نشوونما پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس وژن کی عملی تعبیر ہے جس کا مقصد ہر ماں اور بچے کو بہتر صحت، مناسب غذائیت اور مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر عالمی ادارہ خوراک، یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے پروگرام کی کامیابی کو سراہتے ہوئے آئندہ تین برس تک اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ حکام کے مطابق اس پروگرام کے مثبت نتائج کے باعث بچوں میں غذائی قلت کے خطرات میں نمایاں کمی، ماؤں کی صحت میں بہتری اور بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں واضح پیش رفت دیکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے