جولائی 15, 2026

سرگودھا میں ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 18 نکاتی ایجنڈے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

0
Deputy Commissioner Hussain Ahmad Raza Chaudhry presiding over the District Coordination Committee meeting in Sargodha with DPO, Pakistan Army officials, and government officers.

Deputy Commissioner Hussain Ahmad Raza Chaudhry chairs the District Coordination Committee meeting in Sargodha to review the 18-point agenda, focusing on law and order, anti-crime operations, traffic regulation, anti-smuggling campaigns, electricity theft prevention, encroachment removal, and other public welfare initiatives.

سرگودھا میں ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیرِ صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان، قانون کی عملداری اور مختلف سرکاری مہمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی پی او صہیب اشرف، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل حارث سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، تجاوزات کے خاتمے، غیر قانونی پٹرول پمپس، ایل پی جی ڈیکینٹنگ، پٹرول کی غیر قانونی فروخت، مرکزی شاہراہوں پر چیکنگ، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مشترکہ اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی، سمگلنگ، بجلی چوری، غیر قانونی اسلحہ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شجرکاری مہم، صفائی کے انتظامات اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون کے ساتھ حکومتی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد، مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے