جولائی 15, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کے درمیان اہم اجلاس میں مون سون، سیلاب، ہیٹ ویو اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پلان 2026 پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

0
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif and Federal Minister Dr Musadik Malik during a meeting on Monsoon 2026, flood preparedness, climate resilience, and disaster management.

A high-level meeting chaired by Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif and Federal Minister for Climate Change Dr Musadik Malik focused on Monsoon 2026 preparedness, flood management, early warning systems, climate resilience, and disaster response planning across Punjab.

اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری پنجاب، چیئرمین این ڈی ایم اے، ایس ایم بی آر اور پی ڈی ایم اے کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاق اور پنجاب کے درمیان شدید موسمیاتی حالات کی پیشگی اطلاع کے لیے ارلی وارننگ سسٹم، کم از کم چھ گھنٹے قبل باہمی کوآرڈینیشن، ضلعی و تحصیل سطح پر سینٹرلائزڈ انفارمیشن اسکرینز، مون سون موک ایکسرسائزز اور فلڈ لاجسٹکس کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کو جدید خطوط پر استوار کرنے، واٹر اسٹوریج صلاحیت بڑھانے، ہر ضلع میں واسا اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے جدید مشینری فراہم کرنے سمیت مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فلڈ ریسپانس کے شعبے میں مثالی کام ہوا ہے، جبکہ وفاقی حکومت ہر مرحلے پر پنجاب سمیت تمام صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ اجلاس میں مون سون 2026 کی تیاریوں، حساس اضلاع، ممکنہ فلیش فلڈ، کلاؤڈ برسٹ، ہیٹ ویو، دریائی سیلاب، فلڈ پروٹیکشن منصوبوں، جدید ریسکیو آلات اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے جامع پلان کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے