جولائی 15, 2026

جمعیت علماء اسلام تحصیل حب کے وفد کی چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار

0
High-level JUI Hub delegation meeting with Municipal Corporation Hub Chairman Wadera Gul Hassan Muhammad Hasani at his office.

A delegation of Jamiat Ulema-e-Islam (JUI) Hub, led by District General Secretary Maulana Shah Muhammad Siddiqui, meets the newly elected Chairman of Municipal Corporation Hub, Wadera Gul Hassan Muhammad Hasani, to congratulate him and discuss public issues, local governance, and development initiatives.

حب: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) تحصیل حب کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا شاہ محمد صدیقی کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن حب کے نو منتخب چیئرمین وڈیرہ گل حسن محمد حسنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور حب شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

ملاقات کے دوران باہمی خیرسگالی، عوام کو درپیش مسائل، بلدیاتی امور اور حب شہر کی مجموعی ترقی سے متعلق مختلف اہم نکات پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ دونوں جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اقدامات میں باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر جے یو آئی تحصیل حب کے امیر مفتی عبدالولی، کونسلر وڈیرہ غلام قادر لانگو، ضلعی سالار حاجی ثناء اللہ لانگو، مولانا عبدالرشید سمالانی، مولانا محمد یعقوب مجیدانی، مولانا عصمت اللہ سمالانی، مولانا عبدالواحد میروانی سمیت جماعت کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے