جولائی 15, 2026

ساکران اور گردونواح میں بجلی کی طویل بندش کا معاملہ، جام گروپ کے وفد کی جی ایم کے الیکٹرک حب سے ملاقات

0
Jam Group leaders meeting K-Electric Hub GM Raza Hussain Memon to discuss electricity outages in Sakran, Hassan Pir and Panerian.

Jam Group leaders meeting K-Electric Hub GM Raza Hussain Memon to discuss electricity outages in Sakran, Hassan Pir and Panerian.

ساکران/حب: وفاقی وزیر تجارت و کامرس نواب جام کمال خان عالیانی کی ہدایت پر وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب حاجی محمد عظیم سیاں کی نگرانی میں جام گروپ کے سینئر ضلعی رہنما وڈیرہ عبدالمالک موندرہ، وائس چیئرمین ساکران وڈیرہ غلام نبی محمد حسنی، اقلیتی کونسلر گھنشام لاسی، حاجی تھنگئی خان مری اور ماسٹر نبی داد مری نے جی ایم کے الیکٹرک حب رضا حسین میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے ساکران اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ، یونین کونسل حسن پیر اور یونین کونسل پینڑیاں کے مختلف گوٹھوں میں گزشتہ دس روز سے جاری بجلی کی بندش اور اس کے باعث عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اس موقع پر جی ایم کے الیکٹرک حب رضا حسین میمن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آج ہی تکنیکی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد بجلی کی فراہمی بحال کرکے صورتحال کو معمول پر لایا جائے گا۔

ملاقات میں گوٹھ حاجی تھنگئی خان مری، حب میں بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی ایم کے الیکٹرک نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں متعلقہ علاقے کا تکنیکی سروے مکمل کیا جائے گا تاکہ بجلی کے دیرینہ مسئلے کا مستقل اور مؤثر حل نکالا جا سکے۔

جام گروپ کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ساکران، حسن پیر، پینڑیاں اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد بحال ہوگی اور عوام کو درپیش مشکلات سے ریلیف ملے گ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے