ستمبر 2, 2026

حب: میر علی حسن زہری کا ایک اور احسن اقدام، ترقی کے ساتھ کھیلوں کے میدان بھی آباد ہونے لگے

0
zehri

حب: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کا ایک اور احسن اقدام، حب میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

میر علی حسن زہری کی کاوشوں سے حب میں مختلف شعبوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ نوجوان نسل کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور شہریوں کو صحت مند تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

الہ آباد ماسٹر پلان کے تحت زون 7 میں جہاں جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، وہیں کھیلوں کے میدانوں کی بحالی و تعمیر، فیملی پارک اور فٹسال گراؤنڈ کے قیام کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے بہتر اور محفوظ ماحول میسر آئے گا، جبکہ اہلِ علاقہ کو خاندان کے ساتھ صحت مند تفریح کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے میدان کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی مثبت تربیت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فٹسال گراؤنڈ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ فیملی پارک بچوں، بزرگوں اور خاندانوں کے لیے تفریح اور صحت مند ماحول کی فراہمی کا ذریعہ بنے گا۔

میر علی حسن زہری کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں سڑکوں، سیوریج، ٹف ٹائل پیور بلاک اور دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ کھیلوں اور تفریحی منصوبوں کو بھی ترجیح دینا اس بات کا مظہر ہے کہ ان کا ترقیاتی وژن صرف بنیادی ڈھانچے تک محدود نہیں بلکہ ایک بہتر، صحت مند اور خوشحال معاشرے کی تشکیل بھی اس کا اہم حصہ ہے۔

عوامی حلقوں نے میر علی حسن زہری کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حب میں جاری ترقیاتی عمل مستقبل میں شہر کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ کھیلوں کے میدان، فیملی پارکس اور فٹسال جیسے منصوبے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ شہر میں صحت مند اور خوشگوار ماحول کے قیام میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ میر علی حسن زہری کی قیادت اور مسلسل کاوشوں سے حب میں ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر مزید تیزی سے جاری رہے گا اور ماسٹر پلان کے تحت شروع کیے گئے منصوبے جلد مکمل ہو کر عوام کو عملی طور پر بہتر سہولیات فراہم کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے