جولائی 7, 2026

کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ممکنہ مون سون بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس

0
740628744_881780144479633_6063257016728858525_n

نصیرآباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ممکنہ مون سون بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی کامران نواز، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن مدثر ظفر کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر کیرتھر کینال غلام محمد بادینی، عبدالعزیز بزدار، امان اللہ گاجانی، عابد علی پہنور، فرخ شہزاد، عابد حسین رند، ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں 2007، 2010، 2012 اور 2022 کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ماضی میں نصیرآباد ڈویژن دریائی اور بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہوتا رہا ہے، لہٰذا وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں نصیرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ایس ایس پیز کے ہمراہ ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کرکے ہنگامی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیں، سیلابی گزرگاہوں کی صفائی، ایریگیشن مشینری کی فعالیت، حساس یونین کونسلز میں موک ایکسرسائز، ادویات، خوراک اور دیگر امدادی سامان کی دستیابی، محفوظ مقامات کی نشاندہی اور عوام کی بروقت منتقلی کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کے دوران ایریگیشن سمیت تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے، جہاں حفاظتی کٹس لگانے کی ضرورت ہو ان مقامات کی نشاندہی کی جائے، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ این جی اوز کی فہرستیں مرتب کرے، جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ضلعی ٹیمیں تشکیل دے کر مشینری اور وسائل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان و مال کا تحفظ اور فوری امدادی کارروائیاں مؤثر انداز میں انجام دی جا سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے