بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں .سینیٹر دنیش کمار
نصیرآباد۔سینیٹر دنیش کمار نے زیارت میں دہشت گرد حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے اور ان کی شہادت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں فتنۂ الخوارج اور ان کے بیرونی سرپرست ایک بار پھر ثابت کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے امن بلوچستان کی ترقی اور عالمی سطح پر ملک کی بڑھتی ہوئی ساکھ کو برداشت نہیں کر سکتے بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے لیے کسی قسم کی ہمدردی یا رعایت کی کوئی گنجائش نہیں بلوچستان کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی ہر سازش ناکام ہوگی ریاست کو چاہیے کہ دہشت گردوں ان کے سہولت کاروں مالی معاونین اور ہر اس عنصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائی کرے جو اس خونریزی میں کسی بھی شکل میں ملوث ہے
بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا اور نہ آئندہ جھکائیں گے۔ ہماری پولیس لیویز اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گےشہداء کے لہو کا ہر قطرہ اس عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ پاکستان میں امن قائم کرکے ہی دم لیا جائے گاپوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہے
