سیکرٹری حکومتِ بلوچستان، محکمہ آبپاشی محمد سہیل الرحمن کی زیرِ صدارت محکمہ آبپاشی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس
کوئٹہ:30اکتوبر 2026: سیکرٹری حکومتِ بلوچستان، محکمہ آبپاشی محمد سہیل الرحمن کی زیرِ صدارت محکمہ آبپاشی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، انتظامی امور، تکنیکی معاملات اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیااجلاس میں چیف انجینئر کوئٹہ زون، ایڈیشنل سیکرٹری، مختلف اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹیو سیکرٹری (ٹیکنیکل) اور سیکشن آفیسر (B&A)، محکمہ آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، کام کی رفتار، درپیش انتظامی و تکنیکی رکاوٹوں اور منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر منصوبوں میں معیارِ تعمیر، منظور شدہ ڈیزائن اور تکنیکی اصولوں پر عمل درآمد، فنڈز کے مؤثر استعمال اور مقررہ مدت کے اندر منصوبوں کی تکمیل کو بھی زیرِ بحث لایا گیا سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد سہیل الرحمن نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں، جبکہ متعلقہ افسران فیلڈ میں منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے کام کے معیار اور پیش رفت کو یقینی بنائیں
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں آبپاشی کے منصوبے زرعی شعبے، پانی کے بہتر انتظام اور عوام کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ دستیاب وسائل کو مؤثر اور شفاف انداز میں استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائےسیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں سے متعلق تکنیکی اور انتظامی مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے باہمی رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے اور ہر منصوبے کی پیش رفت سے متعلق باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائےاجلاس کے اختتام پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ متعلقہ افسران نے منصوبوں کی مقررہ اہداف کے مطابق تکمیل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
