جولائی 7, 2026

سعودی عرب کا ایشیائی مارکیٹ کے لیے تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان

0
Saudi Aramco announces major oil price cut for Asian buyers in July 2026

Saudi Arabia reduces Arab Light crude oil prices for Asia amid changing global market conditions

ریاض (7 جولائی 2026) سعودی عرب نے ایشیائی مارکیٹ کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جسے عالمی توانائی مارکیٹ میں ایک بڑا اور غیر متوقع قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی Saudi Aramco نے آئندہ ماہ سے ایشیا کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نمایاں کمی کے بعد سعودی عرب کا خام تیل علاقائی معیار (Regional Benchmark) کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی مارکیٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے اور اس سے ایشیائی خریداروں کو بڑا فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بلومبرگ کے ایک سروے میں خام تیل کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 8 ڈالر فی بیرل کمی کی پیش گوئی کی گئی تھی، تاہم سعودی عرب نے عالمی مارکیٹ کے دباؤ اور طلب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس سے بھی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ پیر کے روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 0.60 ڈالر کمی کے بعد 68.09 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 0.71 ڈالر کمی کے ساتھ 71.41 ڈالر فی بیرل رہی۔

مختلف بینچ مارکس کے تحت برینٹ خام تیل کے سودے 71.49 ڈالر سے 72.45 ڈالر فی بیرل کے درمیان طے پائے۔

دوسری جانب عالمی اجناس مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 22.37 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا 4154.57 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ چاندی کی قیمت 1.48 ڈالر اضافے کے ساتھ 62.54 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے