رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور اور چیئرمین ضلع کونسل بدین و پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اصغر ہالیپوٹہ نے ماتلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر اور سینٹرز کا دورہ کیا
ماتلی: رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور اور چیئرمین ضلع کونسل بدین و پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اصغر ہالیپوٹہ نے ماتلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر اور سینٹرز کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مستحق خواتین سے امدادی رقوم میں مبینہ کٹوتیوں اور سروے کے نام پر پیسے وصول کرنے کی شکایات سنیں۔رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور اور چیئرمین ضلع کونسل بدین و پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اصغر ہالیپوٹہ نے شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مستحق خواتین کی رقم سے غیر قانونی کٹوتیاں کرنے اور سروے کے نام پر پیسے وصول کرنے والے ڈیوائس ہولڈرز سمیت دیگر ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور خواتین کو مکمل امدادی رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ مستحق خواتین کے مالی استحصال اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات بھی اٹھائے گئے جبکہ چیف آفیسر عتیق الرحمٰن قائم خانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
