نومبر 21, 2026

روزنامہ بولان کے چیف ایڈیٹر محمد الیاس کمبوہ کی ساسولی ہاؤس آمد، حب کے مسائل پر اہم ملاقات

0
ilyas-kamboh-

حب کے معروف صحافی اور روزنامہ بولان کے چیف ایڈیٹر محمد الیاس کمبوہ نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی سپریم کونسل کے ممبر مولوی محمد یعقوب ساسولی سے ساسولی ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں حب کے شہری، سماجی اور بنیادی مسائل، شہر کی ترقی اور عوامی مشکلات کے حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر حب کے اہم مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

مولوی محمد یعقوب ساسولی نے ساسولی ہاؤس آمد پر روزنامہ بولان کے چیف ایڈیٹر محمد الیاس کمبوہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے