نومبر 21, 2026

ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت ایس این آئی ڈی نومبر 2026 کی پوسٹ کیمپین میٹنگ

0
ddsax

حب: ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت ایس این آئی ڈی نومبر 2026 کی پوسٹ کیمپین میٹنگ، مہم کے دوران درپیش مسائل اور خامیوں کا تفصیلی جائزہ
حب: ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کی مشترکہ صدارت میں ایس این آئی ڈی (SNID) نومبر 2026 کی پوسٹ کیمپین میٹنگ منعقد ہوئی۔
اجلاس میں مہم کے دوران سامنے آنے والے مسائل، خامیوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مہم کی مؤثر نگرانی اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹیموں اور متعلقہ عملے کی کوششوں کو سراہا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مہم کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں خامیوں کو دور کرنے اور آئندہ مہمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے