دسمبر میں پاکستان کی تین ٹیمیں آمنے سامنے، محسن نقوی کا اہم اعلان!
لاہور: پاکستان کرکٹ کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آگئی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پشاور میں ٹرائی سیریز کے انعقاد کا اعلان کرکے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنا دی۔
محسن نقوی کے مطابق رواں سال دسمبر میں پاکستان کی تین ٹیمیں، پاکستان قومی ٹیم، پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ایک اور ٹرائی نیشن سیریز کے انعقاد کا عندیہ بھی دے دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید انکشاف کیا کہ بنگلادیش نے پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خصوصی اہمیت رکھتے ہیں اور وہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان میں بہترین انتظامات اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اب شائقین کرکٹ کی نظریں پشاور پر جم گئی ہیں، جہاں دسمبر میں کرکٹ کا ایک نیا اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
