شاداب خان ڈیزرٹ وائپرز کے نئے کپتان مقرر، پانچویں سیزن میں ٹیم کی قیادت کریں گے
دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (ILT20) کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان لیگ کے پانچویں سیزن میں ڈیزرٹ وائپرز کی قیادت سنبھالیں گے۔ اس تقرری کے بعد وہ فرنچائز کی تاریخ کے تیسرے مستقل کپتان بن جائیں گے۔
ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر کرکٹ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے شاداب خان کی قیادت کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کپتانی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین قائد کی صلاحیتیں بھی رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاداب خان سے قبل نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور آسٹریلیا کے لوکی فرگوسن ڈیزرٹ وائپرز کی قیادت کر چکے ہیں۔
