نومبر 21, 2026

صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات

0
shabaz-&-zardari

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خطے میں جاری پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی اور سیاسی معاملات کو باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گفتگو میں گزشتہ آئینی ترامیم کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ اس موقع پر مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت سے منظور کی گئی تھیں۔

دوسری جانب ترجمان ایوانِ صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صوبوں سے متعلق کسی گفتگو کا ذکر نہیں کیا گیا، جبکہ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف ایوانِ صدر سے روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے