بدین کے نواحی علاقے غلام شاہ کے رہائشی سید سائیں داد شاہ کا احتجاجی مظاہرہ
ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) بدین کے نواحی علاقے غلام شاہ کے رہائشی سید سائیں داد شاہ نے ایوان صحافت بدین کے سامنے اپنے بھائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائیوں نے ان کی چار ایکڑ آبائی زرعی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور انہیں زمین میں سے جائز حصہ نہیں دیا جا رہا جس کے باعث وہ اپنے اہل خانہ سمیت شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ آبائی زمین میں سے انہیں ان کا قانونی حصہ دلوایا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
