حب میں ڈاکوئوں کی فائرنگ میونسپل کارپوریشن کا ملازم جانبحق
حب: نیک محمد رند کے قتل کے خلاف شہریوں کا احتجاج، آر سی ڈی روڈ پر موندرا چوک بند کر دیا گیا۔
حب کے علاقے عدالت روڈ پر حاجانی رضیہ مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میونسپل کارپوریشن حب کے ملازم نیک محمد رند کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔
واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے احتجاجاً آر سی ڈی روڈ پر موندرا چوک کو بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نیک محمد رند کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔
