اگست 29, 2026

احسان شاہ کالونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ماہ سے واپڈا حکام کی جانب سے لنکیں اتار کر بند کیے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں نے حیدرآباد روڈ پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

0
matli-protest

ماتلی: احسان شاہ کالونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ماہ سے واپڈا حکام کی جانب سے لنکیں اتار کر بند کیے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں نے حیدرآباد روڈ پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ احسان شاہ کالونی کا ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے اور واپڈا حکام نے ٹرانسفارمر کی لنکیں اتار رکھی ہیں جس کے باعث علاقہ مکین بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرانسفارمر کی بحالی کے لیے متعلقہ واپڈا حکام کو متعدد بار شکایات اور درخواستیں کی گئیں تاہم تاحال مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گھریلو معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر احسان شاہ کالونی کے ٹرانسفارمر کی لنکیں فوری طور پر بحال کرکے بجلی کی فراہمی شروع کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے