اگست 29, 2026

حب: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر اور ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کا ایک اور احسن اقدام

0
Meer Ali Hassan Zehri

حب: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر اور ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کی خصوصی کاوشوں سے حب میں ماسٹر پلان کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں شہر کی مرکزی شاہراہ آر سی ڈی روڈ کو جدید اور بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

ترقیاتی منصوبے کے پہلے مرحلے میں آر سی ڈی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈز کے بیس ورک کا کام جاری ہے، جبکہ اس سے قبل سیوریج لائن کی تعمیر کا مرحلہ بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرینج نالے کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

میر علی حسن زہری کی ان کاوشوں کا مقصد حب شہر کو ایک منظم، جدید اور بنیادی سہولیات سے آراستہ شہر بنانا ہے۔ آر سی ڈی روڈ پر سروس روڈز کی تعمیر سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی، آمدورفت میں بہتری اور شہریوں کو محفوظ و کشادہ راستوں کی سہولت میسر آئے گی۔

سیوریج اور ڈرینج کے منصوبوں سے بارش کے پانی کی نکاسی بہتر ہوگی، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے مسائل میں کمی آئے گی اور شہری علاقوں میں صفائی و نکاسیٔ آب کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔

میر علی حسن زہری کا کہنا ہے کہ حب کی ترقی محض اعلانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے شہر کو ماسٹر پلان کے مطابق ترقی دینے کا سفر جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے حب میں بنیادی شہری سہولیات بہتر ہوں گی، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور شہریوں کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے