رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے تحصیلدار افس گوادر کا دورہ کیا
گوادر22 اگست: رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے تحصیلدار افس گوادر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تحصیلدار منیر احمد بلیدی سے ملاقات کی، جس میں ریونیو امور، عوامی مسائل اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیارکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے بروقت اور شفاف حل، جائز درخواستوں پر فوری کارروائی اور شہریوں کو سرکاری امور میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریونیو خدمات کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کرتے ہوئے میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق امور نمٹائے جائیں، تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ سرکاری نظام پر عوام کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہو۔
