پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا 2500 روپے سستا
Gold prices fall sharply in Pakistan following a drop in global bullion rates
کراچی (24 اکتوبر 2026) پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ کم ہوگئے ہیں۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 141 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 995 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 7 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 858 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی سامنے آئی ہے۔
