بختیارآباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
بختیارآباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں نے اپنے بنیادی مسائل بیان کیے, کھلی کچہری میں تمام محکموں کے آفیسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیراعلی بلوچستان و چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات, ڈپٹی کمشنر سیوی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کھلی میر بہادر خان بنگلزئی کی قیادت میں یونین کونسل بختیارآباد کے آفیس میں کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تمام محکموں کے آفیسران اور ان کے نمائندوں, سیاسی و سماجی رہنماؤں, علاقائی معتبرین, اقلیتی برادری سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں نے صاف پینے کے پانی, بجلی کی فراہمی, صحت کی بنیادی سہولیات, اسکولوں میں اساتذہ کی عدم حاضری سمیت مختلف مسائل سے اسسٹنٹ کمشنر میر بہادر خان بنگلزئی کو آگاہ کیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے ساتھ عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل بنیادوں پر ازالہ کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد میر بہادر خان بنگلزئی نے عوامی شکایات اور مسائل کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں. انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کھلی کچہری کے دوران بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے جبکہ دیگر مسائل کو ضروری کارروائی کے لیے اعلی حکام اور ضلعی حکومت تک پہنچانے کی یقین دھانی کرائی
