حب: مغربی بائی پاس پر دو آئل ٹینکرز میں آگ، ٹریفک معطل
حب: مغربی بائی پاس پر پریا چوک کے قریب دو آئل ٹینکرز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق آئل ٹینکرز میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ واقعے کے بعد مغربی بائی پاس پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ کے شعلے دور تک دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
