پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
کراچی، 17 اکتوبر 2026: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے دونوں قیمتی دھاتوں کے نئے نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر گھٹ کر 4,165 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1,372 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ نرخ 81 روپے گھٹ کر 6,175 روپے پر آگئے۔
واضح رہے کہ سونے کو طویل عرصے سے سرمایہ کاری اور دولت محفوظ رکھنے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ معاشی غیر یقینی، افراطِ زر اور سیاسی عدم استحکام کے دوران سرمایہ کار اکثر سونے کی جانب راغب ہوتے ہیں، کیونکہ اسے روایتی طور پر محفوظ اثاثہ تصور کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی قیمت مقرر کرنے کے طریقۂ کار میں تبدیلی کے تحت مقامی قیمت کو عالمی مارکیٹ کے نرخ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ رکھنے کا اصول اپنایا گیا تھا۔
