نومبر 21, 2026

سبی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ دو افراد موقع پر جاں بحق, ورثاء کا واقعے کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے لاشیں رکھ کر احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔

0
sibi-firing

سبی کے علاقے مل گوران میں دوگروپوں کے درمیان زمینی تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد موقع پر جانبحق ہوگئے. فائرنگ کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ دوسری جانب جانبحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے واقعے کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے لاشیں رکھ کر احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل افراد نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس کی ورثاء کے ساتھ کامیاب مذاکرات, ملزمان کی گرفتاری اور واقع کی صاف شفاف تحقیقات کی یقین دھانی پر ورثاء نے دھرنا ختم کر دیا۔ مزید کارروائی مقامی پولیس کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے