نومبر 21, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ضلعی صدر علی اصغر ہالیپوٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا

0
113

ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ضلعی صدر علی اصغر ہالیپوٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس کو مرکزی قیادت کی ہدایات کے مطابق شاندار انداز میں منانے کے لیے انتظامات اور پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس سال پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس تعلقہ ماتلی میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ جس میں ہزاروں کارکنان اور عوام شرکت کریں گے۔ تقریب میں پارٹی کے قیام سے لے کر آج تک جمہوریت، عوامی حقوق اور ملک و قوم کے لیے کی جانے والی خدمات اور جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں ضلعی سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات سے براہ راست خطاب کریں گے۔اجلاس میں ایم این اے میر غلام علی خان ٹالپر، ایم این اے سردار حاجی رسول بخش چانڈیو، ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، ایم پی اے بی بی یاسمین شاہ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو، اطلاعات سیکریٹری پیر وقار شاہ، ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری حاجی میر ملاح، سلیم یوسف اڈھیجو، رابطہ سیکریٹری وفا لطیف جوکھیو، خزانچی خان صاحب جمالی، تعلقہ صدر ماتلی محمد صالح ہالیپوٹو، تعلقہ صدر بدین فدا حسین مندرہ، تعلقہ صدر تلہار نیاز محمد لاشاری، تعلقہ صدر ٹنڈوباگو میر محمد بخش ٹالپر اور تعلقہ صدر شہید فاضل راہو عرفان گجر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی، محمد فاضل راہو جونیئر، محمد سموں، سٹی صدر ماتلی حاجی رضوان قائم خانی، سٹی صدر بدین یعقوب سومرو، ٹاؤن چیئرمین راجو خانانی میر عرفان ٹالپر، ٹاؤن چیئرمین تلہار میر عزیز جمالی، ٹاؤن چیئرمین نندو شہر الطاف حسین میمن، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کڈھن صدام جمالی، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کڑیو گھنور خلیفہ نیاز نظامانی، ذوالفقار مندرہ، سجادہ ٹالپر، رفیق میمن، شوکت کشمیری، شہمیر عیسیٰ اور فرحان عالمانی سمیت پارٹی کے مختلف ونگز کے عہدیداران نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے