نومبر 2, 2026

جرمنی: میر علی حسن زہری صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ہمراہ جرمنی میں موجود

0
ali hassan zehri

جرمنی: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری ان دنوں جرمنی میں موجود ہیں، جہاں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سرکاری دورے پر ہیں۔صدرِ مملکت کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، معاشی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا اور مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔میر علی حسن زہری کی جرمنی میں موجودگی پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاسی قیادت اور بلوچستان کی نمائندگی کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے