اگست 18, 2026

شہدادکوٹ : مظلوم کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے ‘یومِ استحصال’ کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی

0
kashmir-day-shahdadkot

مظلوم کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے ‘یومِ استحصال’ کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اور نگرانی شہداد کوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر محسن علی شیخ مختار کار جمیل احمد مگسی اور اسسٹنٹ مختار کار رمضان مگسی اے سی سی او اِشفاق رضا کمبوہ نظام دین مگسی اور دیگر نے کی
یہ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ‘اے-سیکشن’ پولیس اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی؛ اس میں اساتذہ، طلبہ، ریونیو عملے، شہریوں اور سماجی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پلے کارڈز اور نعرے بازی بھی کی شرکاء نے ایسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حقوق کی حمایت اور بھارتی مظالم کی مذمت پر مبنی نعرے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پر حکام نے تقاریر کیں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے