حسین نقی کے انتقال سے صحافت ایک تجربہ کار، بااصول اور مدبر صحافی سے محروم ہوگئی ہے.شاہد رند
کوئٹہ، 22 نومبر :معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے سینئر صحافی اور جمہوری اقدار کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں شاہد رند نے کہا کہ حسین نقی کے انتقال سے صحافت ایک تجربہ کار، بااصول اور مدبر صحافی سے محروم ہوگئی ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی آزادی اظہار اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے صحافت میں ایک منفرد مقام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حسین نقی کی صحافتی خدمات، اصول پسندی اور پیشہ ورانہ وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ان کا انتقال صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ شاہد رند نے مرحوم کے اہل خانہ اور صحافتی برادری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
