اکتوبر 6, 2026

حب میں کے الیکٹرک صارفین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری

0
hub-news-

کھلی کچہری میں ضلع حب کے کے الیکٹرک صارفین نے بجلی سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست حکام کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پر زائد بلنگ، غلط میٹر ریڈنگ، بجلی کے بلوں میں بے ضابطگیوں، بجلی کی فراہمی اور تکنیکی خرابیوں سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

الیکٹرک انسپکٹر انجینئر سراج احمد سمالانی نے صارفین کی جانب سے پیش کی گئی شکایات اور متعلقہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ صارفین کے بجلی کے بل، سابقہ درخواستیں اور دیگر دستاویزات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انجینئر سراج احمد سمالانی نے جائز شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے اور صارفین کے مسائل کے حل کے لیے کارروائی کی ہدایت کی۔

کھلی کچہری کے انعقاد سے ضلع حب کے بجلی صارفین کو اپنے مسائل اور شکایات متعلقہ حکام کے سامنے براہِ راست پیش کرنے اور ان کے ازالے کے لیے ایک مؤثر فورم میسر آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے