اکتوبر 6, 2026

قائد ملت لیاقت علی خان کی 131ویں سالگرہ و سمینار کا انعقاد ۔

0
bb-

نوزائیدہ مملکت پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی 131 ویں سالگرہ کا انعقاد لیاقت میموریل کمیٹی کی جانب سے سروسز میس کلب میں نہایت تزک و احتشام سے کیا گیا۔ کمیٹی کے روح رواں جناب محفوظ النبی ، سماجی شخصیت جناب نسیم شاہ ایڈوکیٹ جناب محمد وسیم صاحب نے شاندار اہتمام کیا۔ جبکہ نقابت و نظامت ڈاکٹر ضیغم صاحب نے دلآویز تلاوت قرآن پاک کے آغاز سے سر انجام دی۔
اس تقریب دلپزیر میں تقاریر کی روایت سے ہٹ کر سوال و جواب کا سلسلہ اپنایا گیا۔ حاضرین محفل نے نہایت گہرے ، دلچسپ اور کچھ صدمہ انگیز سوالات کئے جن کے نہایت تشفی آمیز جوابات ایک سہ رکنی ماہرین پر مشتمل پینل نے عمدہ طریقے سے دئیے۔ محفوظ النبی، ڈاکٹر معیز اور شیخ انیس بطور ماہرین موجود تھے۔
بیرسٹر شاہدہ جمیل صاحبہ ، سیدین رضا زیدی صاحب، ڈاکٹر اناب صاحبہ، سیما قدیر صاحبہ، علی جیف صاحب، ہلال عثمانی صاحب، ڈاکٹر امجد صاحب ، ایس کے کھرل صاحب کے علاؤہ متعدد سماجی عمائدین شہر کی موجودگی نے تقریب کو نہایت معتبر و محترم بنا دیا۔ تقاریب کا یہ سلسلہ ایک شاندار سماجی و قومی خدمت ہے تاکہ موجودہ اور مستقبل کی نسلیں پاکستان کے ماضی ، حال اور مستقبل سے باخبر بھی رہیں اور ان سے وابستہ بھی ۔
تقریب کے آخر میں سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی۔
بعد ازاں تقریب کی نشست ثانی بھی منعقد کی گئی ۔ اور شعر و شاعری کا انصرام ہوا اور ساتھ ہی مونا مظہر کی سالگرہ بھرپور طریقے سے منائی گئ اور ایک مزید کیک سے مہمانوں کی تواضع کی گئ۔
محترمہ ثروت شاہ اور محترمہ عظمی اسمعیل نے اپنا چوبصورت کلام پیش کیا جبکہ محترمہ یاسمین یاس نے اپنی دلکش آواز میں اپنے کلام سے حاضرین کو مسحور کیا۔ محترمہ عظمی اسمعیل نے نہایت متاثر کن تازہ کلام لیاقت علی خان کی یاد میں پیش کر کے حاضرین کے دل۔موہ لئے۔ اور شاندار غزل بھی عطا کی۔ مونا مظہر اور ان کے شوہر نامدار کے گیت کی دلربا نغمگی سے اس تقریب کا اختتام ہوا۔ حاضرین بہت منہمک رہے اور لطف اندوز ہوے۔ پاکستان کی محبت میں ڈوبے ہوے تمام معزز مہمان اس نشست کے انعقاد پر متشکر نظر اے۔
Dr. Xaiغham

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے