بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (EXIM Bank) کے صدر و سی ای او شہباز ایچ سید نے ملاقات کی
کوئٹہ03نومبر۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (EXIM Bank) کے صدر و سی ای او شہباز ایچ سید نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کے کاروباری طبقے کو درپیش مالی مشکلات، بالخصوص قرضوں کے حصول میں رکاوٹوں اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.س موقع پر بی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالمنان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے شہریار خان بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں، صنعت کاروں، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو اپنے کاروبار کی توسیع کے لیے مالی معاونت اور قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ EXIM بینک اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرے اور بلوچستان کے کاروباری افراد کو آسان شرائط پر قرضوں اور مالی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں تعاون کرے، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے ساتھ ملکی و بین الاقوامی تجارت میں بھی موثر کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر EXIM بینک کے صدر و سی ای او شہباز ایچ سید نے بلوچستان کے کاروباری طبقے کو مالی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثبت دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ دونوں جانب سے اس سلسلے میں تعاون کو آگے بڑھانے اور قابلِ عمل اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
