نومبر 3, 2026

میونسپل کمیٹی بدین کے صفائی ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لیے کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے ایوان صحافت بدین کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال شروع کردی

0
2234

ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) میونسپل کمیٹی بدین کے صفائی ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لیے کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے ایوان صحافت بدین کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال شروع کردی۔احتجاج کی قیادت سنی گجراتی، کرشن، رمیش، کملا بائی اور چمپا بائی نے کی۔اس موقع پر احتجاجی ملازمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے طویل عرصے سے نئے سویپر بھرتی نہیں کیے گئے، جس کے باعث صفائی عملے کی شدید کمی ہے اور موجودہ ملازمین کو کم نفری کے باوجود زیادہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے شکایت کی کہ عید اور دیوالی کے موقع پر بھی انہیں تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ملازمین نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صفائی عملے کو 12 ماہ کا معاہدہ دیا جائے، ملازمین کو یونیفارم فراہم کی جائے اور کراچی بھیجے گئے دو ملازمین کو دوبارہ میونسپل کمیٹی بدین میں بحال کیا جائے۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے