نومبر 3, 2026

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کی اپیل پر ملک بھر کی طرح بدین میں بھی 3 نومبر کو صحافیوں کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا۔

0
dill

ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کی اپیل پر ملک بھر کی طرح بدین میں بھی 3 نومبر کو صحافیوں کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر ایوان صحافت بدین کے صدر حاجی خالد محمود گھمن، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما تنویر احمد آرائیں اور ضلعی صدر عطا چانڈیو کی قیادت میں پریس کلب بدین سے ایوان صحافت تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں پریس کلب بدین کے صدر شوکت میمن، ایوان صحافت کے علی محمد شاہانی، مشتاق انصاری، علی میمن، یوسف منڌرو، عمران عباس خواجہ، ماما مجید ملاح، حسین سومرو، فرحان میمن، میر شکیل میمن، مبارک میرانی، اسحاق شیخ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 نومبر 2007 کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ جس کے دوران میڈیا کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے پر مختلف دباؤ، دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا ہے جبکہ بعض صحافیوں کے خلاف بلاجواز مقدمات درج کرکے انہیں آزادانہ صحافت سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ منانے کا مقصد آزاد صحافت کے تحفظ، صحافیوں کے حقوق اور اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ صحافی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور انہیں بلاخوف و خطر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کی آزادی دی جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صحافیوں کو تحفظ اور آزادانہ صحافت کی ضمانت نہ دی گئی تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے