اگست 18, 2026

ٹیچنگ ہسپتال تربت میں 40 سولر اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح

0
qsd

تربت، 7 اگست:کمشنر مکران ڈویژن نے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں 40 سولر اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کیا، اس دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کی بہتری پر بھی زور دیا۔اس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی نے میرانی ہاؤسنگ اسکیم کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (CSR) فنڈ کے تحت ٹیچنگ ہسپتال تربت میں نصب کی جانے والی 40 سولر اسٹریٹ لائٹس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس منصوبے کا مقصد ہسپتال کے احاطے میں رات کے وقت مؤثر روشنی کی فراہمی اور مریضوں، تیمارداروں اور عملے کے لیے محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مقبول انور، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی، پرنسپل مکران میڈیکل کالج ڈاکٹر افضل خالق، ڈاکٹر میران دشتی، ڈاکٹر آصف بلوچ، ڈاکٹر عطاء اللہ، پی اے ٹو کمشنر ناصر حسن اور دیگر ڈاکٹرز و متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد کمشنر مکران ڈویژن نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، بالخصوص ایمرجنسی اور چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی اور بہتری کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو مزید معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔کمشنر مکران ڈویژن نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں بین الادارہ تعاون نہایت اہم ہے، اور سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے ہسپتال کے روشنی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال کے عملے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی نے کمشنر مکران ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سولر اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی سے ہسپتال کے ماحول اور سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے علاج کے لیے آنے والے شہریوں کو زیادہ سہولت میسر ہوگی۔واضح رہے کہ کمشنر مکران ڈویژن و پروجیکٹ ڈائریکٹر میرانی ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے 37 لاکھ 89 ہزار 947 روپیکی گرانٹ فراہم کی گئی، جس کے ذریعے ہسپتال کے احاطے میں جدید سولر لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے