گوادر 07 اگست: اسسٹنٹ ڈائریکٹرتحفظ ماحولیات طارق بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتِ بلوچستان کے عوام دوست وژن اور پائیدار ترقیاتی پالیسی کے تحت محکمہ تحفظ ماحولیات گوادر کے مختلف ماحول دوست منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے جس میں ماحولیات کے تحفظ، ماحولیاتی قوانین کے مؤثر نفاذ، صنعتی و ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شجرکاری، آلودگی پر قابو پانے اور عوامی آگاہی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی ماحولیاتی نگرانی، ماحولیاتی اثرات کے جائزے، عوامی شکایات کے بروقت ازالے، تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز، شجرکاری مہم اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد گوادر میں صحت مند، صاف ستھرا اور ماحول دوست ماحول کو فروغ دینا ہے محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق حکومتِ بلوچستان کی پالیسی کے تحت مستقبل میں بھی ماحولیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ گوادر کو ایک سرسبز، محفوظ اور پائیدار ضلع بنایا جا سکے۔
