نومبر 22, 2026

آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں.وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

0
cmm

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشتگردوں کا خاتمہ ایک اہم کامیابی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرنا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

میر سرفراز بگٹی کے مطابق کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشتگردوں سے کلیئر کرانا اہم پیش رفت ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال عزم، حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کے بنیادی اہداف ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی اور تشدد کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے لیے بلوچستان میں کوئی گنجائش نہیں۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے