اگست 18, 2026

ایدھی ہوم سے 65 لاکھ روپے کی ڈکیتی، سندھ حکومت کا سخت نوٹس، فوری گرفتاری کا حکم

0
Sindh Interior Minister Zia-ul-Hassan Lanjar orders immediate arrest of suspects in Edhi Home 6.5 million rupees robbery case

کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ایدھی ہوم کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے مختص 65 لاکھ روپے لوٹنے کے واقعے پر فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ جدید تفتیشی ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر لوٹی گئی رقم کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن ملک کا ایک معتبر فلاحی ادارہ ہے جو برسوں سے انسانیت کی بے لوث خدمت انجام دے رہا ہے، اس لیے ایسے ادارے کو نشانہ بنانے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ایدھی انتظامیہ سے فوری رابطہ کرکے واقعے کی تمام تفصیلات حاصل کی جائیں اور شفاف، جامع اور مؤثر تفتیش کے ذریعے ذمہ دار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلاحی اور سماجی اداروں کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید مضبوط بنائے جائیں گے تاکہ شہریوں اور عوامی خدمت انجام دینے والے اداروں کے جان و مال کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے