جولائی 15, 2026

حکومت کا ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان، ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہے گا

0
00

وفاقی حکومت نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ کی وفات پر 13 جولائی (پیر) کو قومی سوگ کا اعلان کردیا ہے اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وفاقی حکومت کے کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے قطر کے شاہی خداندان اور عوام سے برادارانہ یک جہتی کے طور امیر کے والد اور سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر وزیراعظم نے پیر 13 جولائی 2026 کو پاکستان میں بطور یوم قومی سوگ قرار دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں اور شاہی اعلان میں کہا گیا کہ پوری قوم اس عظیم سانحے پرغمزدہ ہے۔قطر کی جانب سے سابق امیر کے انتقال کی خبر جاری ہونے کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف  کل  قطر جائیں گے اور قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطری قیادت سے اظہار تعزیت کریں گے۔ 

Wildlife

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 13 جولائی 2026 کو ملک بھر میں مکمل طور پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے