اکتوبر 7, 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی ایک بار پھر اپنی جذباتی کیفیت کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

0
yamna-zaidi

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی ایک بار پھر اپنی جذباتی کیفیت کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ نے کام کے سلسلے میں گھر سے روانگی کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ سفر کے دوران آنسوؤں کو روک نہ سکیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں یمنیٰ زیدی ہوائی جہاز میں وائرڈ ائیر فونز لگائے بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کی آنکھوں میں آنسو صاف نظر آتے ہیں، تاہم اس کے باوجود ان کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ بھی موجود ہے۔

اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مسلسل سفر اور مصروف پیشہ ورانہ زندگی کے باوجود جب بھی کام کے لیے گھر اور خاندان سے دور ہونا پڑتا ہے، ان کی آنکھیں آج بھی نم ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پروازوں اور آنسوؤں کا ان کا پرانا تعلق ہے۔ ان کے مطابق کام کی خاطر گھر سے نکلتے ہوئے، دنیا کا سامنا کرنے اور حالات سے نمٹنے کے لیے خاندان سے دور ہوتے وقت آج بھی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلتے ہیں۔

یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب انہیں ان آنسوؤں کی عادت ہوگئی ہے، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے ان جذبات کو ایک مختلف انداز میں محسوس کرنا اور ان کی قدر کرنا بھی سیکھ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنسو آج بھی بہتے ہیں، مگر اب یہ کیفیت ان کے لیے اجنبی نہیں رہی، بلکہ ایک عجیب انداز میں وہ ان جذبات سے محبت کرنے لگی ہیں۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی نے اداکاری کے سفر کا آغاز 2012 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تھکن‘ سے کیا تھا، جس میں صبا قمر بھی شامل تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے ’صنفِ آہن‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام بنایا۔ :::

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے