وندر میں پیپلز پارٹی کی بڑی سیاسی شمولیت
حب: وندر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، 21 ستمبر کو ڈام روڈ وندر پر ہونے والے جلسہ عام میں سردار اختر علی خان انگاریہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شمولیتی جلسہ عام کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جہاں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور مقامی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ جلسے کے دوران سردار اختر انگاریہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو وندر کی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
جلسے میں میر علی حسن زہری کی عوامی و ترقیاتی سرگرمیوں اور ضلع حب میں جاری مختلف منصوبوں کا بھی ذکر کیا جائے گا۔ پارٹی حلقوں کے مطابق عوامی رابطے، ترقیاتی سرگرمیاں اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جلسے کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔
