اگست 18, 2026

وادی نیلم اور کاغان میں طغیانی اور کلاڈ برسٹ، رابطہ پل اور مکانات بہہ گئے

0
wadi neelam selabi raila

کاغان وادی نیلم اور کاغان میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طغیانی سے انفرا اسٹرکچرکو شدید نقصان پہنچا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق وادی نیلم میں کٹھہ پیراں نالے میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طغیانی آگئی جس کےنتیجے میں 6 مکانات اور 25 دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئيں۔اس کے علاوہ 3 گاڑیاں اور 11 موٹر سائیکلیں بھی بہہ گئيں جب کہ کٹھہ پیراں میں سڑک اور پل بہہ جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ سیلابی ریلےکے باعث درجنوں رہائشی گھروں کو نقصان بھی پہنچا، فصلیں باغات، پل اور بجلی کا انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگيا جب کہ مقامی افراد کے بڑی تعداد میں مویشی بھی بہہ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے